ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ناراض ممبر اسمبلی تھوپٹے کو منا لیا گیا ہے، پارٹی میں کوئی ناراضگی نہیں:بالاصاحب تھوراٹ

ناراض ممبر اسمبلی تھوپٹے کو منا لیا گیا ہے، پارٹی میں کوئی ناراضگی نہیں:بالاصاحب تھوراٹ

Thu, 02 Jan 2020 00:32:31    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے وزیر اور ریاستی کانگریس سربراہ بالاصاحب تھوراٹ نے بدھ کو کہا کہ وزیر نہ بنائے جانے سے ناراض ممبر اسمبلی  تھوپٹے کو منا لیا گیا ہے۔تھوراٹ نے وزیر کے عہدے کو لے کر کانگریس میں ناراضگی کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہر کسی کو وزیر نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ ریاست میں تین پارٹی کے اتحاد کی حکومت ہے۔میں نے تھوپٹے سے کل رات بات کی۔کانگریس ایک خاندان ہے اور انہیں ان کا بقایا ملے گا۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ چونکہ تین جماعتوں کے اتحاد کی حکومت ہے اس لئے ہمیں کم وزیر کے عہدے ملے ہیں۔کانگریس ممبر اسمبلی تھوپٹے کے حامیوں نے انہیں وزیر نہ بنائے جانے کی مخالفت میں منگل کو پونے میں پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا تھا۔پولیس نے منگل دیر رات اس معاملے میں تھوپٹے کے 19 حامیوں کو گرفتار بھی کیا تھا، جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔تھوراٹ نے پارٹی کے اندر وزیر کے عہدے کے تقسیم کو لے کر ناراضگی کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔انہوں نے کہاکہ تبادلہ خیال جاری ہے اور آج محکموں کے تقسیم کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تقریبا ایک ماہ پرانی اپنی کابینہ میں پیر کو توسیع کرتے ہوئے اپنے29 سالہ بیٹے آدتیہ ٹھاکرے سمیت 36 وزراء کو اس میں شامل کیا تھا۔این سی پی لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کی تھی۔ان میں این سی پی کے 10 کابینہ اور چار وزیر مملکت، شوسنا کے آٹھ کابینہ اور چار وزیر اور کانگریس کے آٹھ کابینہ اور دو وزیر مملکت شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی این سی پی کے کل 12 کابینہ وزیر اور چار وزیر مملکت ہیں۔شیوسینا کے 10 کابینہ وزیر اور چار وزیر مملکت ہیں جبکہ کانگریس کے 10 کابینہ اور دو وزیر ہیں۔


Share: